Share this video :
لاہور فوٹو سٹوڈیو کے پاس ناکے پر روکنے پر نوجوان نے پولیس اہلکار کو تھپڑ مارے اتنا تشدد کیا کہ اہلکار کی وردی بھی پھٹ گئی. ناکے پر موجود فوجی اور پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں نوجوان گاڑی روکنے والے پولیس اہلکار پر جھپٹا رہا اس دیدہ دلیری کی وجہ یہ تھی ک اس نوجوان کی ولدیت کے خانے میں طاہر سندھو لکھا ہے جو خوش قسمتی سے اور شائد ہماری بدقسمتی سے ن لیگ کے رکن اسمبلی ہیں اور یہ تماشا رات کو شہریار سندھو کی گرفتاری کے بعد شروع ہوا رات کو طاہر سندھو جو کہ ایک وکیل بھی ہیں ان کا سوشل نیٹ ورک حرکت میں آتا ہے راتوں رات درخوست ضمانت تیار کی جاتی ہے پولیس بڑے ادب و احترام کے ساتھ شہریار کو عدالت میں پیش کرتی ہیں اور اگلے پانچ منٹ میں اس کی ضمانت منظور ہو جاتی ہے شہریار ہر طرح کی ندامت اور شرم و حیا سے عاری چہرے کے ساتھ فاتحانہ مسکراہٹ سجائے اپنے محافظوں کے حصار میں اپنی بڑی گاڑی میں بیٹھ کر دھول اڑاتا ہوا چلا گیا اور کئی سوال چھوڑ گیا اگر کسی پولیس والے کی وردی کسی ریڑھی بان یا خوانچہ فروش نے پھاڑی ہوتی تو کیا وہ بارہ گھنٹوں کے اندر اپنے گھر کے اندر ہوتا ؟ اس کی تو پولیس کے ڈرائنگ روم میں لترول ہو رہی ہوتی : اسامہ غازی