Share this video :
خبر ہے کہ پنجاب کے وزیر خوراک نے کہا ہے کہ اگر ٹماٹر نہ بھی ہوں تو ہانڈی پک جاتی ہے یا ٹماٹروں کی جگہ لیموں کا رس استعمال ہو سکتا ہے - ناجیہ لو شہباز شریف نے انہیں وزیر خوراک لگایا ہے اور یہ زبیدہ آپا بن رہے ہیں - اگر اس طرح کی باتیں کرنی ہیں تو کوئی کوکنگ پروگرام شروع کر لیں - ٹی وی پر چل رہا ہو آج وزیر خوراک دھنیا گوشت پکانے کی ترکیب بتائیں گے - وزیر خوراک ماش کی ڈال میں چھوٹا گوشت ڈالنے کی ترکیب بتائیں گے - وزیر خوراک لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لیے خیالی پلاؤ پکانے کی ترکیب بتائیں گے - بلال یاسین صاحب ذرا سوچ سمجھ کر بیان دیا کریں اگر اپوزیشن نے یہ کہ دیا کہ شہباز شریف کابینہ میں بلال یاسین کی جگہ فیصل رضا عابدی ڈال لیں تو پھر اپ کیا کریں گے - عزیزی دیکھو ذرا ساری زندگی مسلم لیگ ن بے نظیر بھٹو کے اس بیان کا مذاق اڑاتی رہی کہ روٹی نہیں ہے تو کیک کھا لیں اور آج یہ خود کیا کہ رہے ہیں - جنید